برازیل میں کورونا وارس سے 2500 اموات

0
Image:BBC

ریو ڈی جنیرو: (یو این آئی) برازیل میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2494 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
یہ اطلاع برازیل کی وزارت صحت نے بدھ کے روز دی۔ وزارت نے بتایا کہ اس دوران انفیکشن کے 76692 نئے معاملے درج کیے گئے ، جس کے بعد اس مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 15359397 ہوگئی۔
واضح رہے کہ برازیل کووڈ 19 سے ہونے والی اموات کے معاملے میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS