اجمیر: (یو این آئی) راجستھان میں اجمیر شہر کے آدرش نگر تھانہ میں دو سال قبل اجمیر میں ٹورنامنٹ کھیلنے آنے والی نابالغ طالبہ کے ساتھ زیادتی کے الزام میں ایک کوچ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اجمیر جنوبی زون کے مکیش سونی نے آج صحافیوں کو بتایا کہ اگست 2019 میں مغربی بنگال کی طالبہ اجمیر کے آدرش نگر تھانہ علاقے میں ٹورنامنٹ کھیلنے آئي تھی اور اسے اسی تھانہ علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں رکھا گیا تھا، جہاں پر ہماچل پردیش کے ایک کوچ نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ وہ اتنے دنوں سے خوفزدہ تھی، آخر کار اس نے بنگال کے ضلع سونال کی پولس کا سہارا لیا۔
انہوں نے بتایا کہ سونال کےسپرنٹنڈنٹ پولس سے موصولہ رپورٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مقدمہ پوکسو ایکٹ میں درج کیا گیا ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہے۔
اسٹیشن انچارج ہیمراج چودھری کے مطابق متاثرہ طالبہ ہماچل پردیش کے ایک اسکول میں پڑھتی تھی اور 2019 میں ٹورنامنٹ کھیلنے اجمیر میو کالج آئی تھی۔ چونکہ یہ ٹورنامنٹ آدرش نگر تھانہ علاقے میں ہوئی تھی اور عصمت دری کا معاملہ بھی اسی علاقے سے متعلق ہے، اس لئے یہاں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کوچ کی گرفتاری کے لئے جلد ہی پولس کی ٹیم ہماچل پردیش بھیجی جائے گی۔
ٹورنامنٹ کھیلنےوالی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS