چنئی: (یو این آئی) عالمی وبائی کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی روک تھام کے لئے پیر کی صبح سے دو ہفتوں تک مکمل لاک ڈاؤن عمل میں لایا گیا ہے ،حالانکہ اس دوران کچھ ضروری خدمات اس سے مستثنیٰ رہیں گی۔
ریاست کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر تمام اضلاع کے کلکٹروں اور طبی ماہرین کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی۔ اس کے بعد،اسٹالن نے پیر کی صبح چار بجے سے 24 مئی کی صبح چار بجے تک ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔ لاک ڈاؤن کے دوران استعمال کی ضروری چیزوں کا لوگ ذخیرہ کرلیں،اس کے لئے ریاستی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کو ،ریاست بھر میں تمام دکانیں صبح چھ بجے سے رات نو بجے تک کھلی رہیں گی۔
لاک ڈاؤن کے دوران تمام بین ضلعی اور ضلع سے باہر کے علاقوں کی سرکاری اور نجی بسیں،آٹو ، ٹیکسیاں اورکیب نہیں چلیں گے ، لیکن شادیوں ،جنازوں ،ملازمت کے انٹرویوز اور اسپتال جانے کے لئے ضروری دستاویزات دکھانے پرجانے کی اجازت ہوگی۔ سرکاری ٹی اے ایل ایم اے سی شراب کی دکانیں آج سے دو ہفتے تک بند رہیں گی۔
اس دوران سبزیوں اور گروسری اسٹورز اور گوشت کی دکانوں کو چھوڑکرباقی دوکانیں بند رہیں گی۔ کرانہ اورگوشت کی دوکانوں کو زیادہ سے زیادہ 50 فیصد صارف کے ساتھ دوپہر 12 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ فوڈ سپلائی کرنے والی اور دیگر ای۔ کامرس کمپنیوں کو چھوڑکر دیگرکام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ چائے کی دکانوں کو رات 12 بجے تک ہی کھلنے دیا جائے گا۔
اس مدت کے دوران بیوٹی پارلر ، سیلون اور اسپاس کے علاوہ ، تمام سماجی ، سیاسی ، کھیلوں ، تفریح ، تعلیمی اور ثقافتی پروگراموں پر پابندی ہوگی۔ سیکرٹریٹ ،ہیلتھ ، ریونیو ، پولیس ، فائر سروس ، ضلعی انتظامیہ ، پانی اور بجلی کے محکمہ کو چھوڑکر تمام سرکاری دفاتر ، آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس فرمیں بھی بند رہیں گی۔ انہیں گھر سے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
آج سے تمام مندر، پوجا کے مقام ، ساحل سمندر اور سیاحتی مقامات جیسے نیلگری ضلع میں اوٹی اور کوڈیکنال کو بھی بند رہیں گے۔
کورونا وائرس کے پیش نظر تامل ناڈو میں دو ہفتوں تک مکمل لاک ڈاؤن
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS