مغادیشو میں دھماکہ، 6 افراد ہلاک و دیگر 6 زخمی

0
image:www.aninews.in

مغادیشو : (ژنہوا) صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو کے ضلع وبیری کے پولیس اسٹیشن میں ہوئے ایک خود کش بم
دھماکے میں دو سینیئر پولیس افسران سمیت کم از کم 6 افراد ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوگئے ۔ اس کی تصدیق پولیس اور طبی
ذرائع نے کی ہے۔
صومالی پولیس کے ترجمان صادق عدن علی نے بتایا کہ اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں وبیری ضلع پولیس کمانڈر احمد
بشانے ،اور والیو ایڈی پولیس ڈویژن کے نائب کمانڈر عبدی باسط بھی شامل ہیں۔
علی نے بتایا ’’ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ خودکش بم حملے میں دو سینئر پولیس افسران،تین فوجیوں اور ایک پڑوسی
سمیت 6 افراد ہلاک اور دیگر 6 زخمی ہوئے ہیں ‘‘۔
امین ایمبولینس کے ڈائریکٹر عبدالقادر عبد الرحمن حاجی عدن نے ژنہوا کو ٹیلیفون پر بتایا کہ ان کی ٹیم نے چار لاشیں دیکھی ہیں
اور تین زخمیوں کو اسپتال پہنچایا ہے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ شدید تھا جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوں میں خوف و ہراس کی کیفیت طاری ہوگئی ہے۔
یہ حملہ موگادیشو اوراس کے گردونواح میں سخت سیکیورٹی کے درمیان ہواہے کیونکہ پولیس نے رمضان کے مقدس ماہ کے
دوران وہاں کے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظراضافی چوکیاں بنارکھی ہیں۔اس حملے کی فوری ذمہ داری قبول نہیں کی
گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS