افغان فوج کی کارروائی میں 17 طالبان جنگجو ہلاک

0
Image:thefinancial express

کابل: (ژنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی میں افغان سلامتی دستے نے طالبان جنگجوؤں کے ٹھکانے پر حملہ کیا،جس میں 17 جنگجو ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
افغانستان کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز اس کی تصدیق کی۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ افغان قومی دفاعی اورسکیورٹی فورس نے فضائیہ کی مدد سے منگل کے روز صوبہ غزنی کے دارالحکومت سے متصل عریجو کے علاقے میں طالبان کے ٹھکانے پر زمینی اور فضائی دونوں طرح سے حملے کئے۔
بیان کے مطابق اس حملے میں طالبان کے دو کنٹرول اور کمانڈ سنٹر، کچھ اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کردیئے گئے۔
دریں اثناء، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ طالبان نے عریجو علاقے میں 10 فوجیوں کو مار گرایا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS