دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 14.64 کروڑ

0

واشنگٹن، ریو ڈی جنیرو ، نئی دہلی : ( یواین آئی) دنیا میں اب تک تقریباً 31 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا کی وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 14.64 کروڑ ہوگئی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد 14 کروڑ 64 لاکھ 79 ہزار 113 ہوگئی ہے جبکہ 30 لاکھ 99 ہزار 838 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
عالمی طاقت تسلیم کیے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر تھنے کا نام نہیں لے رہا اور یہاں متاثرین کی تعداد 3.20 کروڑ سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 5.71 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔
ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک ہندوستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے مقام پر ہے اور ہلاکتوں کے معاملے چوتھے مقام پر ہے۔ یہاں کورونا متاثرہ کی مجموعی تعداد 16960172 ہو گئی ہے۔ وہیں اب تک 192311 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے معاملے میں برازیل تیسرے نمبر پہ ہے۔ یہاں کورونا کے کیسز پھر سے بڑھ رہے ہیں اور ابھی تک اس میں 1.43 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 3.89 لاکھ افراد کی موت ہو چکی ہے۔ برازیل کورونا سے اموات کے معاملے میں دوسرے مقام پر ہے۔
کورونا کے معاملے میں فرانس چوتھے مقام پر ہے۔ یہاں کورونا سے اب تک 55.34 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1.02 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ روس میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 46.99 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 1.06 لاکھ افراد کی موت ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا متاثرہ کی مجموعی تعداد 44.18 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.27 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاکتوں کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ ترکی میں اب تک 45.91 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 38،011 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 39.49 لاکھ ہوگئی ہے اور 1.19 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 34.68 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 77،591 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS