اسلحہ وگولہ بارود بر آمد: سیکورٹی فورسز کا دعویٰ
سری نگر: (یو این آئی) سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فوج کی آر آر، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے سپیشل آپریشنز گروپ کی مشترکہ ٹیم نے ایک آپریشن کے دوران کپوارہ میں ایک جنگجو اعانت کار کو گرفتار کیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا جس میں 10 ہینڈ گرینیڈ، ایک پستول اور 2 میگریزن شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
کپوارہ میں جنگجو اعانت کار گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS