ممبئی : (یو این آئی) مہاراشٹر حکومت نے دہلی۔ این سی آر، کیرلا، گوا، گجرات، راجستھان اور اتراکھنڈ سے ٹرینوں سے
یہاں آنے والے مسافروں کے لئے کورونا کی نیگیٹیو رپورٹ لانا لازمی قرار دے دیا ہے۔
مہاراشٹر کے چیف سکریٹری سیتا رام کُنٹے نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’حساس مقامات کے طور پر اعلان چھ
ریاستوں سے مہاراشٹر میں داخل ہونے والے مسافروں کو سفر سے 48 گھنٹے کے دوران اپنی آر ٹی پی سی آر نیگیٹیو رپورٹ لانا
لازم ہوگا‘‘۔
کُنٹے نے یہ بھی کہا کہ ان چھ ریاستوں کو حکم کی تاریخ سے تب تک حساس مقامات کے طور پر مانا جائے گا جب تک کی حکم
کو واپس نہیں لیاجاتا۔
انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر موجودہ حالات میں کورونا پر قابو پانے کے لئے جدو جہد کررہا ہے کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں
ریاست کے کورونا سے متاثر 68000 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 500 سے زیادہ لوگوں کی اس وائرس سے موت ہوئی
ہے۔ مہاراشٹر میں صورتحال مسلسل تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
چیف سکریٹری نے کہا کہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور دیگر مقامات پر دیگر وائرس ویئرینٹ کو روکنے کے لئے ریاستی
حکومت نے اس طرح کی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مہاراشٹر میں چھ ریاستوں سے آنے والے مسافروں کو نیگیٹیو رپورٹ لانا لازمی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS