نئی دہلی:(یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) روز بروز تیزی سےقہر برپا کرتا جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ملک کے مختلف حصوں میں 2.61 لاکھ سے زیادہ نئے کیس درج ہوئے ہیں ۔ اس دوران 1501 افراد کی اموات بھی ہوئی ہیں۔
ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 261500 نئے کیس درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 47لاکھ 88 ہزار 109 ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران ریکارڈ 123354 مریض صحتمند بھی ہوئے ہیں جنہیں ملاکر اب تک 12809643 مریض کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعدا 18لاکھ سے بڑھ زیادہ ہوکر 1801316 ہوگئے ہیں۔ اسی دوران مزید 1501 مریضوں کی موت کے ساتھ ، اس بیماری سے اموات کی تعداد بڑھ کر 177150 ہوگئی ہے۔
ملک میں شفا یابی کی شرح 86.62 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 12.18 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.20 فیصد رہ گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اترپردیش میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھے ہیں اور یہاں 19383 فعال معاملات سامنے آئے ہیں۔ مہاراشٹر کورونا کے سرگرم معاملوں میں سر فہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرگر معاملے 9921 کے اضافے کے ساتھ 649563 ہوگئے ہیں۔ اس دوران ، ریاست میں مزید 56783 مریض صحتمند ہوئے ، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3061174 تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ مزید 419 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 59970 ہوگئی ہے۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں اس دوران فعال معاملات کی تعداد 19383 بڑھ کر 170059 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک اس وبا کی وجہ سے 9703 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 641292 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے سرگرم کیسز 8794 بڑھ کر 69799 ہوگئے ہیں۔ اس وبا سے اب تک 11960 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 746239 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
ریاست چھتیس گڑھ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کےایکٹیو کیسز 6097 بڑھ کر 130400 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں ، 396357 افراد کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 158 مریضوں کی اس وبا سے موت ہونے سے اموات کی تعداد بڑھ کر 5738ہوگئی ہے ۔ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز بڑھ کر119179 ہو چکے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 13270 ہو چکی ہے اور اب تک 1009549 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔
اسی عرصے کے دوران کیرالہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 10154 کے اضافہ کے ساتھ مجموعی تعداد 80342 ہوگئی اور 3654 مریضوں کی شفایابی سےکورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 35 ہزار 921ہوگئی ہے جبکہ مزید 27اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 4904 ہوگئی ہے۔
ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز 1754 کے اضافے سے مجموعی تعداد 32499 ہوگئی ہے اور جان لیوا وبا سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 254805 جبکہ 7834 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 65635 ہوگئی ہے اور اب تک 13071 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں 902022 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز بڑھ کر 63889 ہو چکے ہیں اور اب تک 327452 افراد صحت مند جبکہ اس بیماری سے 4491 افراد فوت ہوگئے ہیں۔
ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسزکی تعداد بڑھ کر 55398 اور اب تک 5267 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 333564 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست ہریانہ میں اسی عرصے کے دوران 4741 ایکٹیو کیسز کے اضافہ کے ساتھ مجموعی تعداد 38558 ہوگئی ہے۔ ریاست میں وبا کی وجہ سے 3386 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اب تک 307850 افراد اس انفیکشن سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
ہندوستان میں کورونا کے 2.61 لاکھ نئے معاملے، 1501 اموات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS