سری نگر: (یو این آئی) پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک خاتون سپیشل پولیس افسر (ایس پی او) کو ملی ٹنسی کو گلوریفائی کرنے کے پاداش میں نوکری سے بر طرف کر کے گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 14 اپریل کو جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے ضلع کولگام کے فرصل علاقے کے کریوا محلے کا محاصرہ کر کے تلاشی آپریشن شروع کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران سائمہ اختر دختر غلام نبی راہ ساکن فرصل نامی خاتون نے تلاشی ٹیم کی کارروائیوں میں رکاوٹیں پیدا کیں۔
بیان کے مطابق مذکورہ خاتون نے تلاشی پارٹی کی مزاحمت کی اور ملی ٹنسی کو بڑھاوا دینے کے حق میں باتیں کیں۔ بیان میں کہا کہ سائمہ اختر نے اپنے ذاتی موبائل فون سے ایک ویڈیو بھی اٹھایا اور اس کو تلاشی آپریشن میں رخنہ ڈالنے کے غرض سے سوشل میڈیا پر وائرل بھی کیا۔
موصوف ترجمان نے بیان میں کہا کہ اس معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ خاتون کو نوکری سے برطرف کیا گیا اور اس کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن یاری پورہ میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
کولگام میں ایک خاتون ایس پی او ملی ٹنسی کو گلوریفائی کرنے کے پاداش میں گرفتار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS