شملہ (یو این آئی) تیزی سے پھیلتے کورونا کی وجہ سے ہماچل پردیش میں تعلیمی ادارے 21اپریل تک بند رہیں گے ۔یہ فیصلہ آج جے رام ٹھاکر کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا۔ پہلے بھی تعلیمی اداروں کو 15 اپریل تک بند کرنے کے سلسلہ میں آرڈر جاری کیا گیا تھا۔ کورونا کے معاملات میں اضافہ کے مدنظر کابینی میٹنگ میں مذکورہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تعلیمی اداروں میں تمام اسکول بند رہیں گے ۔بتایا جارہا ہے کہ محکمہ تعلیم نے حکومت کو 30اپریل تک تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز بھیجی تھی، لیکن کابینہ نے 21اپریل تک تدریسی اور غیرتدریسی عملہ سمیت بند کرنے کا فیصلہ کیا، صرف ان ملازمین کو چھوڑ کر جن کی امتحان ڈیوٹی ہوگی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS