نئی دہلی(ایجنسیاں) دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کورونا کے معاملا ت میں اضافہ کے مدنظر راجدھانی میں لاک ڈاون کے اندیشے سے انکار کرتے ہوئے لوگوں سے ہولی کے تہوار کو عوامی مقامات پر نہ منانے کی اپیل کی اور کہا کہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دہلی میں لاک ڈاون کے اندیشے سے انکار کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ لاک ڈاون کورونا کا حل نہیں ہے۔دریں اثنا ڈی ڈی ایم اے نے کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر سخت ہدایت جاری کی، جس کے تحت اب شادی تقریبات میں شامل ہونے والوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد بھی گھٹا کر 100کردی گئی ہے۔ اس سے قبل تک کسی شادی میں 200لوگوں کے جمع ہونے کی اجازت تھی۔وہیں آخری رسوم میں 50سے زیادہ لوگ جمع نہیں ہوسکتے۔ یہ گائیڈ لائن 30اپریل تک لاگو رہے گی۔
دہلی میں باہر سے آنے والے لوگوں کی جانچ کے لئے ریلوے اسٹیشن اور ایئرپورٹ پر رینڈم ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے دہلی والوں سے اپیل کی کہ کورونا کے معاملات میں اضافہ کی ٹھوس وجہ کا پتہ نہیں ہے، اس لئے ہمیں ماسک لگانے سمیت بچاؤ کے تمام اقدامات پر صد فیصد عمل کرنا چاہیے۔
وزیر صحت نے کہا کہ دہلی میں جمعہ کو کورونا کے 1534 پازیٹو معاملات آئے تھے اور پازیٹو کی شرح 1.8 فیصد رہی ہے۔ دہلی میں گزشتہ کچھ دنوں سے 1.75 فیصد پازیٹو شرح چل رہی ہے۔ دہلی میں اس وقت پہلے تھوڑے زیادہ کورونا کے معاملات آرہے ہیں۔ دہلی میں کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹیسٹ کی تعداد بہت زیادہ بڑھا دی گئی ہے۔ دہلی میں اب یومیہ 85 سے 90 ہزار تک ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جو ملک کی اوسط جانچ شرح سے تقریباً پانچ گنا زیادہ ہے۔ ہم آئسولیشن بھی کر رہے ہیں اور کنٹیکٹ ٹریسنگ بھی کر رہے ہیں جو بھی پازیٹو معاملے آرہے ہیں، ان کو آئسولیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے رابطہ میں آنے والے 30-30 لوگوں کو تلاش کیا جا رہا ہے تاکہ کورونا کو جلد کنٹرول کیا جاسکے۔
دہلی میں شادی تقریب کیلئے نئی گائیڈ لائنس
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS