کانگریس شہریت ترمیمی قانون کو نافذ نہ کرنے کو یقینی بنائے گی: راہل
لاہووال(آسام)، ٖ(پی ٹی آئی): سینئر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو کہا کہ اگر ان کی پارٹی آسام میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ یقینی بنائے گی کہ ریاست میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) نافذ نہ ہو۔ راہل نے ڈبروگڑھ ضلع میں یہاں کالج کے طلبا کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ کوئی بھی مذہب دشمنی نہیں سکھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ’لوگوں کو تقسیم کرنے کے لیے نفرت پھیلا رہی ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’بی جے پی نے سماج کو تقسیم کرنے کے لیے نفرت کا استعمال کیا۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ وہ نفرت پھیلا نے کے لیے کہا تک جاتے ہیں لیکن کانگریس پیار اور ہم آہنگی بڑھائے گی۔‘
آر ایس ایس کا بالواسطہ طور پر ذکر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ ’ناگپور میں ایک طاقت ملک کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے‘لیکن نوجوانوں کو پیار اور اعتماد سے اس کوشش کو روکنا ہوگا کیونکہ وہ ملک کا مستقبل ہیں۔ 2روزہ دورے پر آسام آئے راہل گاندھی کا ریاست میں الیکشن کے لیے ہفتہ کو پارٹی کا منشور جاری کرنے کا پروگرام ہے۔