کولکاتا: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے امفان طوفان کے دوران ریلیف کی تقسیم میں کہیں کچھ
گڑبڑیاں ہوئی ہیں مگر اس کے ساتھ مغربی مدنی پور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترنمول کانگریس کے سپریمو نے
دعویٰ کیا کہ بی جے پی قائدین انتخابات سے کچھ پہلے ہی ووٹروں کو راغب کرنے اور ووٹ لوٹنے کے لئے باہر سے ہیلی
کاپٹروں اور طیاروں سے یہاں پہنچ رہے ہیں اور روپے لوٹ رہے ہیں ۔مگر اس ایک دو واقعات کو چھوڑ کر ہم عوام کے ساتھ
شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں ۔مگر اس وقت بی ج پی لیڈران کہا تھاں جب عوام پریشانیوں میں تھے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر
ترنمو ل کانگریس کی حکومت آئے گی تو بنگال میں این پی آر نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی خاندان ،
کسی بھی فرد اور کسی بھی ایک شہر ی کو ملک سے بے دخل نہیں کرنے دیا جائے گا ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی
فسادیوں کی جماعت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم بنگا ل میں تشدد نہیں چاہتے ہیں ، ہم خون ریزی نہیں چاہتے ہیں اور ہم بنگال
میں انتقال کی سیاست کی اجازت نہیں ہوگی بنرجی نے الزام لگایا کہ ٹی ایم سی مغربی بنگال میں قومی آبادی کے اندراج کی
مشق کو کبھی بھی اجازت نہیں دے گی۔گنتی کرنے والوں کی وہ صرف آپ (لوگوں) کو بے دخل کردیں گے ۔ لیکن ہم ان کو
یہاں رجسٹر کو اپ ڈیٹ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں آئی تو لوگوں کے نام
ووٹرس لسٹ سے خارج کردے گی ۔بی جے پی کا مقصدایک خاص گروپ کو این پی آر کے رجسٹرڈ سے باہر نکالنا ہی مقصد
ہے ۔
ترنمول سرکار بنی تو نہیں نافذ ہوگا این پی آر :ممتا بنرجی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS