نئی دہلی (ایجنسیاں):ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے شہزادہ محمدبن سلمان کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی اور اس دوران انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان کاروبار اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انھوں نے گفتگو کے دوران خصوصی طور پر گزارش کی کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری رشتے مضبوط ہونے چاہئیں اور سرمایہ کاری کی توسیع سے دونوں فریق کو فائدہ ہوگا۔ ساتھ ہی پی ایم مودی نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ایک بار پھر ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔وزارت خارجہ کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق بات چیت کے دوران پی ایم مودی نے ہندوستانی معیشت میں سعودی سرمایہ کاروں کیلئے مواقع کا تذکرہ کیا۔ وزیر اعظم دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں لیڈروں نے 2019 میں قائم دو فریقی پالیسی پر مبنی شراکت داری کونسل کے کام کا تجزیہ کیا اور ہند-سعودی شراکت داری کی مستقل ترقی پر اظہار اطمینان کیا۔
وزیراعظم مودی کی سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سے گفتگو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS