تانڈو معاملہ:اپرنا پروہت کو گرفتاری سے عبوری راحت

0
Image:theweek

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے امیزون پرائم ویڈیوز کی ہندوستانی کمرشیل ہیڈ اپرنا پروہت کو جمعہ کو گرفتاری سے عبوری راحت دے دی۔ جج اشوک بھوشن اور جج آر سبھاش ریڈی پر مشتمل بنچ نے اپرنا پروہت سے کہاکہ وہ تفتیش میں تعاون کریں گی۔ جج نے کہاکہ اپرنا کو طلب کیے جانے پر جانچ کیلئے پولیس کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔ عدالت نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ریگولیشن کیلئے مرکزی حکومت کی طرف سے بنائے گئے قواعد پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اپرنا پروہت نے الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو عدالت عظمی میں چیلنج کیا ہے جس میں ہائی کورٹ نے ویب سیریز تانڈو معاملہ میں درج معاملے میں پیشگی ضمانت دینے سے منع کردیا تھا۔ تانڈو ویب سیریز معاملے میں مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے معاملہ میں اپرنا کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ تانڈو سیریز کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں معاملے درج کیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS