پولیس کا جنوبی کشمیر میں حزب المجاہدین کی کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ

0

سری نگر: پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبے میں حزب الماہدین نامی جنگجو تنظیم کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر جموں وکشمیر پولیس نے فوج کی 42 آر آر اور سی آر پی ایف کی 180 بٹالین سے وابستہ ایک ٹیم کے ساتھ جنوبی کشمیر کے ترال قصبے میں بدھ کے روز ایک تلاشی آپریشن کے دوران حزب المجاہدین کی ایک کمین گاہ کو تباہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ کمین گاہ سے برتن اور کچھ کمبل بھی بر آمد کئے گئے جن کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ترال میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS