ذہنی مریض کو چور سمجھ کرپیٹ پیٹ کرقتل

0

اٹاوہ: اترپردیش کے اٹاوہ ضلع کے بسیرہر علاقے کے سرسا گاؤں میں چوری کے شبہ میں ایک ذہنی مریض کوپیٹ پیٹ کرموت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔
اٹاوہ کے سینیئر پولیس سپرنٹنڈنٹ آکاش تومرنے آج یہاں بتایا کہ گاؤں والوں کی پٹائی سے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے ۔اس سلسلے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس لوگوں سے معاملے کی تفتیش کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے میں مصروف ہے۔
منگل کی رات پولیس گاؤں پہنچی تو پتہ چلا کہ گاؤں والے زخمی نوجوان کو اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
اٹاوہ کے نگلہ باغ تھانہ بھرتھانہ کا رہنے والا ناتھورام تقریبًا دس بیگہ زرعی اراضی کا کسان ہے۔ اس کا اکلوتا بیٹا 43 سالہ نیترپال ذہنی طور پر بیمار ہونے کی وجہ سے گھر کےآس پاس عجیب حرکتیں کرتا ہوا گھومتا رہتا تھا۔ منگل کی رات وہ بھٹکتے ہوئے اپنے گاؤں سے پیدل سرسا گاؤں تک آگیا ۔ رات کے وقت نامعلوم نوجوان کو گھومتے دیکھ کر گاؤں والوں نے اسے بھینس چور سمجھ لیا اور چور چور کا شور مچاتے ہوئے اسے پکڑ لیا اور لاٹھی ڈنڈوں سے بے رحمی سے پٹائی کردی۔
پٹائی کی وجہ سے نیترپال لہولہان ہوکر بے ہوش ہوگیا اور زمین پر گر پڑا۔ اس کی نیم مردہ حالت دیکھ کر لوگ اسے اپنی ہی گاڑی میں کمیونٹی ہیلتھ سنٹر لے گئے جہاں آج صبح اس کی موت ہوگئی۔
پولیس نے برجیش ، پردیپ اور رامانند کے خلاف غیر ارادتاً قتل کا معاملہ درج کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS