نئی دہلی : بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھرتیزی آنے کے درمیان گھریلو مارکیٹ میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل دوسرے روز مستحکم رہی ۔
قومی دارالحکومت دہلی میں لیٹر پٹرول ابھی 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر ہے۔ ہفتے کے روزان دونوں کی قیمتوں میں بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا تھا۔
آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھنوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل نے ایک بار پھرزورتیزی آئی ہے۔ لندن برینٹ کروڈ 65 ڈالر فی بیرل کو عبور کرچکا ہے۔ اگلے ہفتے اوپیک پلس کے ممالک کی میٹنگ ہونی ہے۔ جس میں تیل کی پیداواربڑھانے پربات چیت ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔
گھریلو مارکیٹ میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں دوسرے دن مستحکم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS