پرائیویٹ بینک بھی حکومت کی سماجی اور مالی شمولیت کی اسکیموں میں شراکت دار ہوں گے

0

نئی دہلی:حکومت نے پرائیویٹ بینکوں کے سرکاری کام کاج کرنے پر عائد پابندی ہٹادی ہے، جس سے اب وہ بھی سرکاری لین دین کرسکیں گے۔ اس سلسلے میں مالیاتی خدمات کے محکمے نے بتایا کہ اس فیصلے سے ریزرو بینک آف انڈیا کو جلد ہی آگاہ کرادیا جائے گا۔ اس نے کہا کہ پرائیویٹ بینک اب سرکاری بینکوں کے ساتھ ملک کی ترقی میں برابر کے شریک بنیں گے ۔ پرائیویٹ بینکوں پر سرکاری کاروبار پر عائد روک ہٹا دی گئی ہے ۔ صارفین کو بہتر خدمات و سہولیات ملیں گی۔ پرائیویٹ بینک بھی حکومت کی سماجی اور مالی شمولیت کی اسکیموں میں شراکت دار ہوں گے۔اس نے کہا کہ ابھی پرائیویٹ بینکوں کو محدود سرکاری کام کاج کرنے کی اجازت دی گئی تھی، لیکن اب وہ ہر طرح کے سرکاری کام کاج کرسکیں گے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS