بیونس آئرس : ارجنٹینا نے چین کی کورونا ویکسین’سائنو فام ‘کے استعمال کو منظوری دے دی ہے۔ لا نیشن اخبار نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔
ملک کی نئی وزیرصحت کارلا ویزوٹی نے اتوار کے روز سائنو فام ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ۔
لا نیشیان کے مطابق ارجنٹینا کو اگلے جمعرات کو چینی ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں ملنے کی توقع ہے،جو کہ پانچ لاکھ افراد (ہرشخص کو دوخوراکیں) کے لئے کافی ہوں گی۔
اس کے علاوہ ارجنٹینا کو مستقبل قریب میں روسی اسپوتنک ’وی ویکسین‘کی ایک نئی کھیپ ملنے کی امید ہے۔
ارجنٹینا کو اس ماہ کے اوائل میں ہندوستان سے’کوو ی شیلڈ‘برانڈ نام کے تحت تیار کردہ آسٹر زینیکا،آکسفورڈ ویکسین کی 5،80،000 خوراکیں بھی ملی ہیں ۔
ارجنٹینا نے فائزر کی کووڈ -19 ویکسین کو بھی منظوری دے دی ہے۔
ارجنٹینا میں چین کی سائنوفام ویکسین کے ہنگامی استعمال کی ملی منظوری
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS