واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن جمعہ سے جی7کے اپنے پہلے اجلاس کے دوران کورونا وائرس، معاشی بحالی اور چین کی طرف سے درپیش ‘چیلنجز‘کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
اس بارے میں تفصیلات وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی ہے۔ ریلیز کے مطابق جو بائیڈن کا عالمی سطح پر کوڈ 19 کے رد عمل،اس کے تدارک کیلئے توجہ مرکوز کرنے،جس میں وبائی امراض کے بارے میں عالمی ردعمل ،ویکسین کی تیاری ، تقسیم اور سپلائی میں تال میل،سبھی صنعتی ممالک کے لئے اصلاحات اوراجتماعی اقدامات کے لئے فنڈ کو برقرار رکھنے کی اہمیت سمیت بہتر بنانے کے عالمی اقتصادی اصلاحات پرتوجہ مرکوزکریں گے۔
برطانیہ کے زیراہتمام جی 7 ورچوول میٹنگ جمعہ کو شروع ہونے والی ہے۔ اپریل 2020 کے بعد اس میٹنگ کے دوران بائیڈن صدرکی حیثیت سے گروپ آف سیون ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ پہلی ملاقات کریں گے۔
وائٹ ہاؤس نے کہا’’صدر بائیڈن ہماری اجتماعی مسابقت کو تقویت دینے کے لئے سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت اور چین کی طرف سے درپیش معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی ضابطوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گے‘‘۔
Home International جوبائیڈن جی7 اجلاس میں کورونا وائرس،معاشی بحالی اوردرپیش چیلنجزپر تبادلہ خیال کریں...
جوبائیڈن جی7 اجلاس میں کورونا وائرس،معاشی بحالی اوردرپیش چیلنجزپر تبادلہ خیال کریں گے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS