این ڈی ایم سی علاقے میں 31 مارچ تک سڑک کھدائی پر پابندی

0

نئی دہلی: آئندہ سوچھتا سرویکشن 2021 کو توجہ میں رکھتے ہوئے نئی دہلی میونسیپل کارپوریش (این ڈی ایم سی) نے صرف شہری خدمات کی بلا رکاوٹ فراہمی کےلئے فوری مرمت ، رکھ رکھاؤ کو چھوڑ کر اپنے علاقے میں سبھی قسم کی سڑک کٹائی اور کھدائی پر 31 مارچ تک پابندی لگا دی ہے۔
این ڈی ایم سی نے اس پر سختی سے عمل کرنے کےلئے سبھی سرکاری ایجنسیوں جیسے مہانگر ٹیلیفون نگم لمیٹڈ ،بھارت سنچار نگم لمیٹڈ،دہلی ٹرانسکو لمیٹڈ وغیرہ کو بھی سرکولر جاری کیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS