نئی دہلی: مالی سال 22-2021 کے عام بجٹ میں صحت اور دیکھ بھال ،مالی سرمایہ اور بنیادی ڈھانچے ،پُرامید ہندوستان کےلئے مکمل ترقی،انسانی وسائل کی ترقی،تحقیق اور جدت اور کم از کم حکومت- زیادہ سے زیادہ گورننس پر زور دیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو لوک سبھا میں مالی سال 22-2021 کے لئے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ چھ پلروں پر مبنی ہے جن میں صحت اور دیکھ بھال،مالی سرمایہ اور بنیادی ڈھانچہ ،پرامید ہندوستان میں مکمل ترقی،انسانی وسائل کی ترقی ،جدت اور تحقیق اور کم از کم حکومت زیادہ گورننس شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ طبی سہولیات میں بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کرنے سے استحکام آئے گا۔اس کےلئے بچاؤ،حل اور دیکھ بھال پر زور دیا جائےگا۔ مرکزی حکومت اگلےچھ سال کےلئے 64 ہزار 180 کروڑ روپے کے منصوبے شروع کرے گی جو صحت کے دیکھ بھال نظام،حل مرکزوں کی ترقی اور ابھرتی بیماریون سے نمٹنے کی کوششوں پر مرکوز ہوگی۔
’پردھان منتری آتم نربھر سو ستھ بھارت یوجنا ‘کا آغاز
نئی دہلی ، یکم فروری (یو این آئی) حکومت نے آج زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بہتر صحت کی فراہمی کے لئے ’پردھان منتری آتم نربھر سوستھ بھارت یوجنا‘شروع کرنے کا اعلان کیا۔
وزیر خزانہ نرملا سیتار من نے پیر کو لوک سبھا میں22-2021 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے یہ اعلان کیا اور کہا کہ اس اسکیم کے تحت چھ سالوں میں 64180 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت ہیلتھ مراکز کی کارکردگی کو بہتر اور جدید بنانے کے لئے امداد دی جائے گی۔ نیز ہر ضلع میں ’انٹیگریٹیڈ عوامی صحت‘تجربہ گاہیں قائم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 ویکسین پروگرام پر 35400 کروڑ روپئے خرچ کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
محترمہ سیتارمن نے ’مشن نیوٹریشن مہم 2.0‘کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے ذریعے ہر ضلع میں تغذیہ کو فروغ دینے کے پروگرام بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے کا بجٹ دو لاکھ کروڑ ہوگا۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
بجٹ میں صحت،تحقیق اور انسانی وسائل پر زور
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS