اقوام متحدہ کےسکریٹری جنرل کی روہنگیائیوں کو پناہ دینے پر بنگلہ دیش کی ستائش

    0

    ڈھاکہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے میانمار میں مظالم کے شکار روہنگیا برادری کے لوگوں کو پناہ دینے پر بنگلہ دیش کی  توصیف و ستائش  کی ہے۔
    بنگلہ دیش کے وزیرخارجہ ڈاکٹر اے کے عبد المومن کے نئے سال کے پیغام کے جواب میں گوٹریس کے لکھے گئے مکتوب میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ بنگلہ دیش کے ساتھ ہے اور وہ روہنگیا بحران کے اجتماعی حل کے لئے بین الاقوامی حمایت کو متحرک کرے گا۔
    خیال رہے ڈاکٹر عبدالمومن نے اپنے خط میں روہنگیا بحران کے مستقل حل اور حوالگی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے زیادہ فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔
     گوٹریس نے اقوام متحدہ کی توقعات کی حمایت کرنے پر بنگلہ دیش کی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور میانمار میں اپنے خصوصی ایلچی کے ساتھ بنگلہ دیش سے روہنگیا بحران کے حل کے لئے بین الاقوامی امداد بڑھانے کے لئے جاری تعاون پر زور دیا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS