امریکہ میں حکومت مخالف انتہا پسندوں کی دہشتگردی کا خدشہ

    0

    واشنگٹن : امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی نے امریکہ بھر میں حکومت مخالف انتہا پسندوں کی جانب سے دہشت گردی کے خدشہ کا اظہار کیا۔
    امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ نو منتخب عہدیداروں اور سرکاری تنصیبات پر حملے کئے جا سکتے ہیں۔
    محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کا کہنا ہے کہ حملوں کا خدشہ آئندہ کئی ہفتوں تک بر قرار رہ سکتا ہے،تاہم ان کے پاس کسی مخصوص یا ٹھوس منصوبے کی اطلاع نہیں ہے۔
    اس سے پہلے پنٹا گن نے کہا تھا کہ واشنگٹن میں بلائے گئے ہزاروں نیشنل گارڈز مارچ تک دارالحکومت میں موجود رہیں گے۔
    خیال رہے کہ 6 جنوری کو سابق امریکی صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے کانگریس پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS