انڈین نیشنل لوکدل لیڈر ابھے چوٹالہ کا اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ

0

چنڈی گڑھ ( :ہریانہ کے انڈین نیشنل لوکدل کے لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ ابھے چوٹالہ نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ خیال رہے کہ وہ اپنے پارٹی کے واحد ایم ایل اے ہیں اور نائب وزیراعلیٰ دشینت چوٹالہ کے چچا ہیں۔ کچھ روز قبل انہوںنے اسمبلی کے اسپیکر کو مکتوب لکھ کر کہا تھا کہ اگر مرکزی سرکار 26جنوری تک تینوں زرعی قوانین کو واپس نہیں لیتی تو ان کا استعفیٰ تسلیم کرلیا جائے۔ آج انہوںنے اسپیکر سے ملاقات کرکے باقاعدہ استعفیٰ دے دیا ہے۔ 57سالہ ابھے چوٹالہ ایلان آباد سے ایم ایل اے ہیں، ان کی پارٹی انڈین نیشنل لوکدل بنیادی طور پر کسانوں کی پارٹی سمجھی جاتی ہے۔ یہ پارٹی سابق نائب وزیراعظم و آنجہانی لیڈر چودھری دیوی لال نے بنائی تھی۔ انڈین نیشنل لوکدل خاندانی خلفشار کی وجہ سے تقسیم ہوگئی تھی اور دیوی لال کے دوسرے پوتے یعنی اوم پرکاش چوٹالہ کے بیٹے اجے چوٹالہ کے بیٹے دشینت چوٹالہ نے اپنی الگ جماعت جن نائک جنتا پارٹی بنا لی تھی، اس کے10 ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ اب دشینت چوٹالہ بی جے پی کے ساتھ مل کر ہریانہ میں سرکار چلا رہے ہیں اور وہ خود نائب وزیراعلیٰ ہیں۔ آج انتہائی ڈرامائی انداز میں ابھے چوٹالہ ٹریکٹروں کے ذریعہ اسمبلی پہنچے اور گیان چند گپتا کے ساتھ ملاقات کرکے ان کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ انہوںنے الزام لگایا کہ مرکزی سرکار کسان تحریک کے دوران 60سے زیادہ مظاہرین اور کسانوں کی بھی ذمہ دار ہیں اور اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے وہ اپنے رول ادا کرناچاہتے ہیں۔ پچھلے دنوں اوم پرکاش چوٹالہ نے جو ان کے والد بھی ہیں اور سابق وزیراعلیٰ ہریانہ ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اپیل کی تھی کہ وہ تینوں زرعی قوانین کو واپس لیں، انہیں اوم پرکاش چوٹالہ کے پوتے دشینت چوٹالہ اکتوبر میں  ہونے والے اسمبلی الیکشن کے بعد سے بی جے پی کی قیادت والی منوہر لال کھٹر سرکارکا حصہ ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS