تین سینٹروں حلف دلانے کے بعد پہلی بار سینٹ پر ڈیموکریٹس کا2014 کے بعد قبضہ

    0

    واشنگٹن: کملا ہیرس نے امریکہ کی نائب صدر کے عہدے کا حلف لینے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے تین سینٹروں کو حلف دلایا اور اس طرح سے 2014 کے بعد پہلی بار سینٹ پر ڈیموکریٹس کا قبضہ ہوگیا۔
    اس مہیںے کے شروع میں جارجیا سے ریورینڈ رافیل وارناک اور جان اوساف سینٹ کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ وارناک اٹلانٹا میں ابینیزر بیبٹسٹ چرچ کے سینئر پادری ہیں اور اوساف بدھ کو کملا ہیرس کے جانشیں کے طور پر منتخب ہوئے۔ وہیں کیلی فورنیا کی سابق سیکریٹری الیکس پاڈیلا کو ڈیموکریٹک گورنر گوون نیوسام نے سینٹ کے لئے منتخب کیا۔
    سی این این کی رپورٹ کے مطابق وارناک اور اوساف بالترتیب پہلے سیاہ فام اور پہلے یہودی ہیں جو جارجیا کی قیادت کریں گے، جب کہ پاڈیلا کیلی فورنیا کی قیادت کرنے والی پہلی لیٹک سنیٹر ہیں۔ 33 سالہ اوساف موجودہ صدر جو بائیڈن کے بعد سینٹر کے لئے منتخب ہونے والے سب سے نوجوان سنیٹر ہیں۔ بائیڈن 1973 میں 30 برس کی عمر میں سنیٹر بنے تھے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS