نئی دہلی، : آئندہ اپریل مئی میں پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کچھ ہفتے آگے بڑھ سکتے ہیں ۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق بورڈ امتحانات کی تاریخوں کے سلسلے میں کسی قسم کے تضاد کو ٹالنےاوراپریل تک اس پورے عمل کو مکمل کرنے کے لئے کمیشن اسمبلی انتخابات میں چند ہفتوں کی توسیع پر غور کرسکتا ہے۔
ذرائع نے اشارہ دیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان فروری کے وسط تک کیا جاسکتا ہے۔
مغربی بنگال،تمل ناڈو،آسام،کیرالہ اور پڈوچیری میں اس سال اپریل مئی میں اسمبلی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ ان ریاستوں میں آزادانہ اورغیرجانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے سینڑل فورسزکی موجود گی سب سے زائد ہو گی ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS