واشنگٹن : امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے میٹرو حکام نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل 13 میٹرواسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹریفک انتظامیہ نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ 15 جنوری سے 21 جنوری تک 13 میٹرو اسٹیشن بند رہیں گے اور ٹرین سروس مخصوص طے شدہ اوقات کے مطابق جاری رہے گی ۔ اس کے علاوہ 26 بس روٹس کے آس پاس کے سکیورٹی دائرے کو بھی بڑھایا جائے گا۔
بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب 20 جنوری ہو گی ۔ واضح رہے کہ 6 جنوری کو امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر انتخابی نتائج سے ناراض مسٹر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS