وزیر اعلی کھٹر تینوں زرعی قوانین کے بارے وزیر اعظم کو سمجھائیں: ابھے چوٹالہ

0

سرسہ : انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے جنرل سکریٹری اور ایلن آباد کے رکن اسمبلی ابھے سنگھ چوٹالہ نے آج کہا ہے کہ ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کو چاہئے کہ وہ نہتے کسانوں پر واٹر کینن،آنسو گیس اور لاٹھی چارج  کروانے کے بجائے تینوں زرعی قوانین کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو سمجھانے کی کوشش کریں تاکہ مسئلہ کا حل  نکل سکے۔
چوٹالہ آج کرنال کے گاؤں کیملا میں مجوزہ وزیر اعلی کی’کسان مہاپنچایت‘کی کسانوں کی مخالفت سےناکامی پر اپنا رد عمل ظاہر کررہے تھے۔
آئی این ایل ڈی کے لیڈر نے کہا کہ کھٹر کسانوں کو منانے بجائے متوازن اہتمام کرکے کسانوں مزید مشتعل کرنے کا کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تینوں زرعی قوانین کسانوں کے لئے ڈیتھ وارنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسان ان قوانین کو نافذ کرنے کے لئے تیار نہیں ہے تو ایسے میں وزیر اعظم کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان قوانین کو واپس لینے کا کام کریں۔
 چوٹالہ نے الزام لگایا کہ کھٹر جیسے لیڈر ہی وزیر اعظم کو گمراہ کررہے ہیں کہ ہریانہ اور دہلی کی سرحد پر بیٹھے کسان بڑے کسان ہیں،جب کہ حقیقت یہ ہے کہ اس تحریک میں ہریانہ،پنجاب،راجستھان،اتر پردیش اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں سے مزدور،درمیانے کسان،بڑے کسان،تاجر اور آڑھتی سبھی شامل ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سے بھی زیادہ بڑھ کر اب یہ تحریک محض کسان کی نہیں عام آدمی کی ہوگئی ہے۔ چوٹالہ نے دہرایا کہ وہ 26 جنوری کے بعد ایلن آباد اسمبلی حلقہ سے اسمبلی میں اپنی رکنیت سے استعفی دینے کی بات پر قائم ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS