واشنگٹن : امریکہ کے سبکدوش ہونے والے نائب صدر مائیک پینس نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
اے بی سی نیوز چینل نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ۔ قبل ازیں بائیڈن نے پینس کو اپنی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی تھی ۔ اسی دوران بائیڈن نے رخصت پذیر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی بات ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جو بائیڈن 20 جنوری کو امریکی صدر کے عہدے کا حلف لیں گے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS