سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں جمعے کی شب ایک کم عمر لڑکی نے مبینہ طور خود کشی کرلی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کی ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں جمعے کی شب ایک 16 سالہ لڑکی کو اپنے ہی گھر میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ اگرچہ اہلخانہ نے اس لڑکی کو بے ہوشی کے عالم میں اسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دے دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی یہ معلوم نہیں ہوا کہ اس لڑکی نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا تاہم پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS