مودی نے’اٹل بہاری واجپئی ان پارلیمنٹ ۔ اے کومن موریٹیو وولیوم‘نامی کتاب کا اجرا 

0

نئی دہلی،: بھارت رتن یافتہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی اور کاشی ہندو یونیورسٹی کے بانی پنڈت مدن موہن مالویہ کے یوم پیدائش پر جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں خراج عقیدت پیش کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔
نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا،راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر غلام نبی آزاد اور لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رجنجن چودھری سمیت کئی لیڈروں نے پنڈت مالویہ اور واجپئی کی تصویر پر گلہائے عقیدت نظر کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ پروگرام کے بعد نریندر مودی نے’اٹل بہاری واجپئی ان پارلیمنٹ ۔ اے کومن موریٹیو وولیوم‘نامی کتاب کا اجرا کیا۔لوک سبھا سکریٹریٹ کی جانب سے شائع اس کتاب میں مسٹر واجپئی کی زندگی کے سفر پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کی تقاریر بھی شامل کی گئی ہیں۔ کتاب میں ان کے عوامی زندگی سے وابستہ کچھ نایاب تصاویر بھی ہیں۔
تین بار ملک کے وزیراعظم رہے واجپئی، ایک شاعر،صحافی اورماہر ترجمان تھے۔ وہ پہلی بار 1957 میں لوک سبھا انتخاب جیت کر پارلیمنٹ پہنچے ۔ وہ 10 بار لوک سبھگا اور دو بارراجیہ سبھا کے رکن رہے۔
پنڈت مالویہ کاشی ہندو یونیورسٹی کے بانی تھے۔ وہ ہندوستان کے پہلے اور آخری شخص تھے جنہیں مہامنا کے اعزاز سے نوازا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS