ممبئ : مہاراشٹر کے پونہ شہر کے پولیس کمشنر ڈاکٹر شیشوے نے آج یہاں گذشتہ دنوں شہر میں منعقدہ بی جے پی کے رکن اسمبلی کی شادی کی تقریب میں کورونا بیماری سے متعلق معاشرتی دوری بنائے رکھنے والی رہنمایانہ ہدایتوں کی دھجیاں اڑانے اور تقریب میں مہمانوں کی اکثریت کو بغیر ماسک پہنے پائے جانے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔
پولیس کمشنر نے متعلقہ پولیس اسٹیشن کے اسٹنٹ کمشنر کو حکم دیا ہیکہ وہ اس ضمن میں تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ پیش کریں۔
واضح رہیکہ شادی کی اس تقریب میں ریاست کے بی جے پی کے سربراہ چندرکانت پاٹل اور سابق وزیر اعلی دیویندر فڈنویس نے بھی شرکت کی تھی۔
رام ستپوتے ریاست کے شولاپور شہر سے پہلی مرتبہ بی جے پی کی ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اتوار کے روز انکی شادی کا استقبالیہ پونہ شہر میں منعقد کیا گیا تھا جسکا ویڈیو سو شل میڈیا پر وائرل ہوا تھا اور وہ ریاست کے سیاسی گلیاروں میں موضوع بحث بنا ہوا ہے ۔
ویڈیوز میں بی جے پی کے قدآور لیڈران چندرکانت پاٹل؛دیویندر فڈنویس؛پرساد لاڑ اور دیگر کو بغیر ماسک پہنے لوگوں سے انتہائی قریب سے بات چیت کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جو کورونا وبا کے دوران معاشرتی دوری بنائے رکھنے والے اصولوں کے خلاف ہے۔
مرکزی حکومت و ریاستی حکومتوں نے لاک ڈاون میں نرمی برتنے کے لئے جو رہنمایانہ خطوط مرتب کئے ہیں اسکے مطابق شادی کی تقریب سمیت کسی بھی سماجی تقریب میں صرف پچاس 50 افراد کی ہی کی اجازت دی گئی ہے جب کہ متذکرہ شادی کی اس تقریب میں بیک وقت ہال میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔
بی جے پی رکن اسمبلی کی شادی کی تقریب بغیر ماسک کے لوگوں کا ویڈیو سو شل میڈیا پر وائرل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS