مہاراشٹر سے ہزاروں کسانوں کی کار ریلی دہلی میں جاری کسان احتجاج کے لئے روانہ

    0

    ممبئ :مرکزی حکومت کے زرعی قانون کے خلاف آج یہاں ممہاراشٹرا سے ہزاروں کسانوں کی کار ریلی دہلی میں جاری کسان احتجاج کے لئے روانہ ہوئی-
    اطلاعات کے مطابق،آل انڈیا کسان سبھا (اے آئی کے ایس)کی قیادت میں ریاست کے 21 اضلاع سے تعلق رکھنے والے کسان پیر کی صبح ناسک کے گولف کلب میدان میں جمع ہوے اور وہاں سے انہوں نے اپنی 'گاڑی جتھا'(مارچ)مہم کا آغاز کیا۔
    کسانوں نے پہلے آئین ہند کے معمار ڈاکٹر بابا صاحب امبیڑکر؛شیواجی مہاراج اور جیوتی با پھلے اور دیگر مزہبی رہنماوں کی یادگاروں پر گلہائے عقیدت پیش کیا اور پھر اپنی مہم کا آغاز کیا 
    انہوں نے کار ریلی سے قبل ایک احتجاجی جلسے کا بھی انعقاد کیا جس سے کسان رہنماوں نے خطاب کرتے ہوے مرکزی حکومت سے فوری طور پر زرعئ بل واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوے دہلی میں جاری کسان احتجاج سے اپنی یکجھتی کا اظہار کیا

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS