ہندوستان کی 6 ریاستوں میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ

0

نئی دہلی:ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹروکیرالہ سمیت چھ ریاستوں اورمرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19)کے فعال  کیسز میں اضافہ ہوا ہے ، جبکہ دیگر ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
مہاراشٹر میں اسی عرصے کے دوران سب سے زیادہ 1649 فعال کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ  کیرالہ میں 1210 ، کرناٹک میں 127 ،اتراکھنڈ میں 103 ،اڈیشہ میں 30 اور مرکز کے  زیر کنٹرول  پڈو چیری میں چھ  کیسز کا اضافہ ہوا۔
اتوار کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری  تازہ ترین  اعداد و شمار کے مطابق  ملک میں کورونا متاثرین  کی تعداد 1،00،55،560 ہوگئی ہے۔ شفایاب مریضوں کی تعداد95،06،111ہوچکی ہے۔ صحت  مند مریضوں کی  تعداد نئے کیسز سے زیادہ ہونے سے فعال کیسز 3،03639 رہ گئے ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1،45،810 ہوچکی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS