افغانستان : شدت پسندوں کے حملے میں 13 سیکورٹی فورسیزاہلکار ہلاک

    0

    کابل: افغانستان کے شمالی صوبے باگلان میں شدت پسندوں کے ساتھ تصادم میں کم از کم 13 سکیورٹی فورسز ہلاک ہوگئے۔
    صوبائی اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر آباد کے علاقے میں سیکورٹی کی ناکہ بندی پر دہشت گردوں کے حملے میں 13 سیکورٹی فورسز ہلاک ہوگئے۔ صوبہ باگلان کے ترجمان جاوید بشارت نے حملے کی تصدیق کی ہے لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔دہشت گرد تنظیم طالبان نے بھی ابھی تک اس حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS