مودی نے نیشنل وارمیموریل پر وجے مشعل روشن کی

0

نئی دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی نے 1971 کی جنگ میں پاکستان پر فیصلہ کن اور تاریخی فتح کے 50 سال پورے ہونے کے موقع پر آج یہاں نیشنل وار میموریل پر وجے مشعل روشن کی ۔
 ملک میں اس فتح کے  سلسلے میں آج سے گولڈن وکٹری ایئر منایا جارہا ہے۔ اس دوران ملک بھر میں مختلف مقامات پرفتح کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
مودی نے بدھ کے روزنیشنل وار میموریل جا کر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور وار میموریل کی امر جوان جیوتی سے چار سنہری وجے مشعلیں روشن کیں ۔ ان مشعلوں کو فوج کی خصوصی گاڑیوں میں ملک کے مختلف حصوں  بالخصوص  مہاویر چکر اور پرم ویر چکر سے نوازے گئے جوانوں کے گاؤں اور ان جگہوں پر لے جایا جائے گا جہاں پاکستانی فوج کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی ۔ جنگ کے مقامات اور شہداء اور شوریہ چکر سے نوزے گئے جوانوں کے گاؤں کی مٹی بھی نیشنل وار میموریل پر لائی جائے گی ۔ 
 وار میموریل پر اس تقریب کے موقع پروزیر دفاع راجناتھ سنگھ ،وزیر مملکت برائے دفاع شریپد نائک،چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت،تینوں افواج کے سربراہان اور کئی دیگر معززین بھی موجود تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS