نئی دہلی: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ملک بھر میں 336 مریضوں کی موت ہوئی ہے،ان میں سب سے زیادہ ہلاکتیں مہاراشٹر،مغربی بنگال اور دہلی میں ہوئی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے مہاراشٹر میں 70 افراد کی موت ہوئی ہے جب کہ مغربی بنگال میں 47 اور دہلی میں 33 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 98.84 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جب کہ شفایاب پانے والے مریضوں کی تعداد 93.88 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ نئے کیسز کے مقابلے صحت مند افراد کی زیادہ تعداد کی وجہ سے فعال کیسز کم ہوکر 3.52 لاکھ رہ گئے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 355 ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر،مغربی بنگال اور دہلی میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS