جنرل نروانے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے چھ روزہ دورے پر جائیں گے

0

آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے  بدھ سے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے 6 روزہ دورے پر جارہے ہیں۔
آرمی چیف کا دورہ اس لحاظ سے تاریخی ہے کہ ایک ہندوستانی آرمی چیف پہلی بار متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کا دورہ کررہا ہے۔ اس دوران جنرل نروانے  دونوں ممالک کی افواج کے ہم منصب اور اعلی فوجی قیادت سے بات چیت کریں گے۔
آرمی چیف بدھ اور جمعرات کو متحدہ عرب امارات میں ہوں گے جہاں وہ دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے اور تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے سینئر فوجی افسران سے تبادلہ خیال کریں گے۔
اس دورے کے دوسرے مرحلے میں ، وہ 13 اور 14 دسمبر کو سعودی عرب میں ہوں گے جہاں وہ فوجی امور سے مختلف امور پر وسیع تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ سعودی عرب آرمی ہیڈ کوارٹرز نیز ملٹری اکیڈمی کا بھی دورہ کریں گے۔ آرمی چیف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جانے اور وہاں کے انسٹی ٹیوٹ کے طلباء سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS