بنگال میں انتشار پھیلانے کےلئے بی جے پی اپنے ورکروں کو گولی مارکر ہلاک کررہی ہے:ممتا بنرجی

0

مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج بی جے پی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بنگال میں انتشار پھیلانے کےلئےبی جے پی خود اپنے ورکروں کو ماررہی ہے ۔اترکنیا کے گھیرائو کے درمیان پولس جھڑپ میں بی جے پی ورکرکی موت پر ممتا بنرجی نے کہا کہ ایلن رائے کا پوسٹ مارٹم رپورٹ نے بی جے پی کو نے نقاب کردحا ے 
خیال رہےکہ کل سہ پہرشمالی بنگال کے ریاستی سیکریٹریٹ اترکنیا  سلی گوڑی میں بی جے پی کے مہم کے دوران مظاہرین کو روکتے ہوئے پولس اور بی جے پی ورکروں کے درمیان جھڑپ ہوگیا تھا ۔ پولیس نے جلوس کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن ، آنسو گیس اور لاٹھیوں کا بھی استعمال کیا تھا۔ پولیس نےالزام لگایا ہے  کہ بی جے پی کارکنوں نے  اینٹیں پھینکی ہیں۔
مبینہ طور پر پولیس کے لاٹھی سے ایلن رائے کے سر پر چوٹ پہنچی تھی۔ تشویشناک حالت میں نارتھ بنگال میڈیکل کالج اسپتال پہنچایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جس گولی سے رائے کی موت ہوئی ہے وہ گولی پولس استعمال نہیں کرتی ہے۔اس کے بعد سے ہی ترنمول کانگریس نے بی جے پی کے خلاف حملہ شروع کردیا ہے ۔
رانی گنج میں انتظامیہ کی میٹنگ میں ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی بنگال میں انتشار پھیلانے کےلئے یہ سب کچھ کررہی ہے ۔اپنے ہی جلوس پر گولی ماری جارہی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی اپنے مقاصد کامیاب نہیں ہوگی

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS