ہندوستانی بحریہ کا طیارہ مگ ۔29 گر کر تباہ،پالٹ کی تلاش جاری 

0

نئی دہلی :  بحریہ کا ایک ٹرینی مگ 29 لڑاکا طیارہ جمعرات کی شام بحیرہ عرب کے اوپر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے ایک پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے جب کہ دوسرے کی تلاش کے لئے  مہم چلائی  جاری ہے۔
بحریہ کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ طیارہ جمعرات کی شام تقریبا 5 بجے گر کر تباہ ہوا جب وہ گوا کے قریب بحیرہ عرب کے اوپر  پروازکررہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی صبح ایک پائلٹ کو  ڈھونڈ  لیا گیا ہے جب کہ دوسرے  کی تلاش  کے لئے ہیلی کاپٹروں اور جنگی جہازوں کے ساتھ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ حادثے  کے اسباب کی تحقیقات کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
خیال رہے  گزشتہ ایک  سال میں مگ 29 طیارے کے حادثے کا یہ تیسراواقعہ ہے۔ اس سے قبل پچھلے سال 16 نومبر اور 23 فروری کو مگ 29 طیارہ گرکرتباہ ہوا تھا۔
بحریہ کا بیڑا 40 مگ 29 جنگی طیاروں پر مشتمل ہے۔ دو انجن والا مگ ۔29 روس میں تیار کیا گیا ہے اور یہ طیارہ بحریہ کے ہنسا بحری اڈے پر تعینات ہیں۔ ان میں سے کچھ طیارے بحریہ  کے مال بردار جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ پر بھی تعینات ہیں۔ مگ 29 طیارے نے حال ہی میں امریکہ،جاپان اور آسٹریلیا کے ساتھ اختتام پذیر مالا بار سمندری  مشق میں بھی حصہ لیا تھا۔دیئے گئے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS