بہار کے وزیر تعلیم میوا لال چودھری نے اپوزیشن کے دبائو میں استعفی دیا

0

نئی دہلی :بہار کے وزیر تعلیم میو الال نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ میوالال چودھری پر بدعنوانی کا الزام لگے ہیں۔
جمعرات کو میوالال چودھری نے شدید ہنگامے کے دوران محکمہ تعلیم کا قلمدان سنبھالا تھا۔
آر جے ڈی(راشٹریہ جنتا دل)گذشتہ 2 روز سے میوالال چودھری کے خلاف مبینہ بدعنوانی کے الزامات اور ان کی اہلیہ کی
مشتبہ موت میں میوالال کے مبینہ ملوث ہونے پر تحقیقات کا مطالبہ کررہی ہے۔
تیجسوی یادو نے میوالال کے استعفی کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے ، انہوں نے لکھا ہے،"محترم وزیراعلی،مینڈیٹ کے ذریعے،
بہار نے ہمیں آپ کی بدعنوان پالیسی،منشا اور حکمرانی کے خلاف آپ کو متنبہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ بس استعفی دینے سے کوئی
فرق نہیں پڑے گا۔ ابھی تو 19 لاکھ عوام کی تشویش جیسے بہت سے کام جیسے نوکریاں،معاہدوں اور برابر کام کے برابر
تنخواہ جیسے کئی جن سروکار کے معاملوں پر ملیں گے ۔ جئے بہار،جئے ہند۔ ''
 2017 میں،میوالال چودھری پر بھاگل پور میں صوبر زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے ملازمت پر رہتے ہوئے گھپلے بازی کرنے کے الزام ہیں۔ان کے اوپر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے وائس چانسلر کی حیثیت سے غلط طریقے سے  161 اسسٹنٹ پروفیسر کو غلط طریقے سے بحال کیا۔ اس معاملے پر ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS