پاکستان کرتارپور گرودوارہ کا انتظام سکھوں کے حوالے کرے:ہندوستان

0

ہندوستان نے کرتارپور صاحب گرودوارہ کا نظم ونسق اورنگرانی کاکاکم ایک غیر سکھ تنظیم کے حوالے کیے جانے کے پاکستان کے فیصلے کی شدیدمخالفت کرتے ہوئے آج حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سکھوں کے جذبات کے خلاف اس فیصلے کو واپس لے۔
وزارت خارجہ نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ،’’ہم نے ان رپورٹوں کو دیکھا جن کے مطابق پاکستان مقدس گرودواہ کرتارپورصاحب کا انتظام و دیکھ ریکھ کا کام اقلیتی سکھ برادری کی تنظیم پاکستان سکھ گرودوارہ مینجمنٹ کمیٹی سے لے کر ایک غیر سکھ تنظیم ایوکی ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کے ہاتھوں میں دیا جارہا ہے۔
بیان میں کہا گیا،’’پاکستان کا یہ یکطرفہ فیصلہ قابل مذمت ہے اور کرتارپور صاحب کاریڈور کھولے جانے کے جذبات اور سکھ برادری کے مذہبی خیالات کے خلاف ہے۔ایسے اقدام پاکستانی حکومت اور مذہبی اقلیتی برادری کے حقوق و بہبود کے لمبے چوڑے دعوے کی اصلیت ظاہر کرتے ہیں۔
وزارت خارجہ نے پاکستان سے مطالبہ کیاکہ وہ سکھ برادری کے حقوق پامال کرنے والے اپنی مرضی کے فیصلے کو واپس لے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گرودوارہ کرتارپور صاحب سے متعلق معاملات کا انتظام کرنے کا حق سکھ برادری کا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS