نئی دہلی : پورے ملک میں جلد ہی ’ون نیشن‘’ون گولڈ‘کے نطام کو عمل میں لایا جاسکتا ہے۔ اس نطام کے تحت ملک کے
کسی بھی ریاست میں سو نے کی قیمت ایک ہی طرح کی ہوگی۔ اس مہم پر تیزی سے عمل کیا جارہا ہے ۔ ہندوستان میں زیادہ تر سونا
درامد ہوتا ہے اور اس کا دام ایک ہوتا ہے ۔
لیکن الگ الگ ریاستوں میں اسے الگ الگ قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے۔ دراصل الگ الگ حصے میں گولڈ کی قیمت جیولری ایسوسی
ایشن طے کرتا ہے۔ اس وجہ سے قیمت کہیں کم ہوتی ہیں تو کہیں زیادہ ہوتی ہیں۔ ایسے میں جیولرس کی مانگ ہے کہ حکومت ون
نیشن ون گولڈ کے نظام کو اپنائے ۔ اس سے ملک میں ہر جگہ ایک ہی قیمت پر صارفین کو سونا مہیا ہوگا ۔ چونکہ اس پر حکومت کیا
فیصلہ لے گی یہ بھی صاف نہیں ہے ۔
سونے کے قیمت کی بات کریں تو ایک طرف نورتھ انڈیا میں سونے کے دام الگ ہیں،تو سائوتھ میں الگ۔ نورتھ انڈیا میں سونے کے دام
گزشتہ کئی سالوں میں زیادہ بڑھے ہیںتو سائوتھ میں اس کے مقابلے تھوڑا کم ۔ سائوتھ میں جیولرس صارفین سے کم مارجین لیتے
ہیں جب کے نورتھ میں زیادہ۔
جیولرس کی مانگ ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمت نے سونے کی مانگ کو گھٹا دیا ہے جس سے کاروبار اثر انداز ہورہے ہیں ۔ ایسے میں
ایک قیمت ہر جگہ پر لاگو ہوگی تو صارفین کو اس سے بڑا فائدہ ملے گا وہ کسی بھی ریاست میں سونا خرید سکتے ہیں۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
’ون نیشن‘’ون گولڈ‘نظام سے پورے ملک کو فائدہ مل سکتا ہے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS