اگر آپ آج سے ایسا نہیں کرتے ہیں تو آپ کے گھر پر کوئی ایل پی جی سلنڈر نہیں پہنچایا جائے گا

0

نئی دہلی: یکم نومبر یعنی آج سے آپ کی زندگی میں بہت سی تبدیلیاں ہونے والی ہیں ایل پی جی سلنڈروں کی فراہمی کا نظام آج
سے تبدیل ہوجائے گا۔ آئل کمپنیاں یکم نومبر سے ڈلیوری ارتھیٹیکیشن کوڈ(DAC)سسٹم کو نافذ کریں گی۔ یعنی گیس کی ڈلیوری
سے قبل صارفین کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایک او ٹی پی بھیجا جائے گا۔ جب سلنڈر آپ کے گھر پہنچے تو،او پی ٹی کو ڈلیوری
بوائے کے ساتھ شئیر کرنا ہوگا۔ جب او ٹی پی سسٹم میچ ہوگا ہے،تب ہی آپ کو سلنڈر کی ڈلیورہوگی۔
اگر کسی کنزیومر کا موبائل نمبر اپ ڈیٹ نہیں ہوتا ہے تو،ڈلیوری بوائے کے پاس ایک ایپ موجود ہوگا ، جس کے ذریعے وہ اپنے
نمبر کو فوری طور پر اپ ڈیٹ کر سکے گا۔ اگر جیسے کسی کنزیومر کے نام کو اپ ڈیٹ نہیں کیا جاتا ہے تو،انہیں یکم نومبر سے
پہلے ان تمام چیزوں کو بھی اپ ڈیٹ کرنا ہوگا،نہیں تو سلنڈر کی ڈلیوری میں پریشانی ہوسکتی ہے۔
دراصل ، گیس چوری کو روکنے کے لئے،تیل کمپنیوں نے ڈلیوری کے پورے نظام کو تبدیل کردیا ہے۔ اس نظام کو پہلے 100
اسمارٹ شہروں میں نافذ کیا جائے گا،پھر آہستہ آہستہ اسے پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔ یہ نظام صرف گھریلو گیس سلنڈروں
کی فراہمی کے لئے ہے،یہ نظام تجارتی ایل پی جی سلنڈروں پر لاگو نہیں ہوگا۔
وزارت پیٹرولیم اور نیچریل  گیس نے ان سے قبل ان تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ ایک بیان میں، کہا گیا ہے ، "انڈین ایل پی جی ریفلز کی بکنگ کے لئے ٹیلی کام سرکل سے متعلق مخصوص فون نمبروں کا موجودہ سسٹم 31.10.2020 آدھی رات کے بعد بند کر دیا جائے گا اور ایل پی جی ریفلز کے لئے عام بکنگ نمبر یعنی 7718955555 نافذ ہوجائے گا۔"
چونکہ،انڈین آئل جیسی کمپنیوں نے ،کنزیومر کی سہولت کو یقینی بنانے کے لئے ، کنزیومر کو انڈین ایل پی جی ریفئل بکنگ کے لے  ایک عام نمبر فراہم کیا ہے۔ یہ نمبر تمام صارفین کے لئے ملک بھر میں دستیاب ہے۔ صارفین 7718955555 پر رابطہ کرکے ایل پی جی ریفئل بک کرسکتے ہیں اور یہ ہیلپ لائن صارفین کو 24 × 7 کے لئے دستیاب ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS