پٹنہ بہار کے وزیراعلیٰ اور جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو )کے قومی صدر نتیش کمار نے آج کہاکہ جمہوریت میں ووٹنگ صرف حق نہیں بلکہ ذمہ داری بھی ہے ۔
نییش کمار نے بدھ کو پہلے مرحلہ کی ووٹنگ شروع ہونے کے بعد رائے دہندوں کو خطاب کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ”جمہوریت میں ووٹنگ صرف حق نہیں،ذمہ داری بھی ہے ۔ بہار اسمبلی انتخاب کے پہلے مرحلہ میں آج 71 سیٹوں پر ووٹنگ ہے ۔ اگر آپ ان علاقوں کے ووٹر ہیں تو برائے مہربانی ووٹ کیلئے وقت ضرور نکالیں۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ آپ کا ایک ووٹ بہار میں ترقی کی رفتار کو جاری رکھتے ہوئے اسے ایک ترقی یافتہ ریاست بنا سکتا ہے ۔ واضح رہے کہ بہار میں پہلے مرحلہ میں اسمبلی کی 71 سیٹوں کیلئے پر امن طریقے سے ووٹنگ جاری ہے ۔
جمہوریت میں ووٹ صرف حق نہیں ، ذمہ داری بھی : نتیش کمار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS