پنجاب میں مشتعل کسانوں کی بات سنیں نریندر مودی:راہل گاندھی

0

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے زراعت کے سلسلے میں تین قوانین کے احتجاج میں پنجاب کے کسانوں کے غصے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے پیر کو وزیراعظم نریندرمودی کو صلاح دی کہ انہیں احتجاجی مظاہرہ کرنے والے کسانوں کی بات سننی چاہئے۔
راہل گاندھی نے کہا کہ پنجاب میں کسانوں نے دسہرے کے موقع پر اتوار کو وزیراعظم کے پتلے جلاکر اپنے غصے کا اظہار کیا اور یہ حالات جمہوریت کےلئے اچھے نہیں ہیں۔
راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا،’’یہ پورے پنجاب میں جو کل ہوا۔ یہ تکلیف دہ ہے کہ پنجاب میں وزیراعظم کے تئیں لوگوں میں اتنا غصہ ہے۔ یہ بہت خطرناک ہے اور ہمارے ملک کےلئے اس طرح کے حالات اچھے نہیں ہیں۔وزیراعظم کو لوگوں سے مل کر ان کی بات سننی چاہئے اور جلد از جلد ان کے مسئلوں پر توجہ دینی چاہئے۔‘‘
اس کے ساتھ ہی انہوں نے آج ایک اخبار میں شائع خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسان یونین کی قیادت میں حال ہی میں پارلیمنٹ میں پاس کسانوں سے متعلق تینوں قانونوں کے احتجاج میں دسہرے پر ریاست میں کل جگہ جگہ نریندر مودی، صنعت کار مکیش امبانی اور گوتم اڈانی کے پتلے پھونکے گئے۔ خبر کے مطابق کسانوں نے کہا ہے کہ اگر ان قانونوں کو واپس نہیں لیا جاتا ہے تو پنجاب میں تحریک اور تیز کی جائےگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS