تلنگانہ کے پہلے وزیرداخلہ این نرسمہاریڈی چل بسے

    0

     حیدرآباد:تلنگانہ کے سابق وزیرداخلہ این نرسمہاریڈی کل شب حیدرآباد کے ایک کارپوریٹ اسپتال میں علاج کے دوران چل بسے۔ان کی عمر86برس تھی۔پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ ریڈی جو گذشتہ ماہ کوویڈ19سے مثبت پائے گئے تھے کو صحت کی پیچیدگیوں کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیاگیا تھا،وہ اس انفکشن سے روبہ صحت ہوگئے تھے تاہم علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔پیشرو ضلع نلگنڈہ کے دیورکنڈہ کے نیری دوگماں گاوں میں زرعی خاندان میں پیداہونے والے نرسمہاریڈی حکمران جماعت ٹی آرایس کے سینئر لیڈر تھے۔انہوں نے ٹریڈ یونین لیڈر کے طورپراپنے سیاسی سفر کاآغاز کیا تھا تاہم سماجی جہدکار رام منوہر لوہیا کے نظریات سے متاثر ہوکر انہوں نے سیاست میں شمولیت اختیار کی۔وہ 1978اور1985میں دو مرتبہ جنتاپارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ مشیرآباد سے اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے 2001میں چندرشیکھرراو کی جانب سے ٹی آرایس پارٹی کے قیام کے بعد علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کی تحریک میں بھی حصہ لیا تھا۔انہوں نے سال 2004تا2006کے دوران متحدہ اے پی میں وائی ایس راج شیکھرریڈی کی کابینہ میں وزیر کے طورپر بھی خدمات انجام دی تھیں اور پھر بعد ازاں تلنگانہ کی تشکیل کے بعد 2014سے 2018تک ٹی آرایس کی حکومت میں وزیر داخلہ کے طورپر خدمات انجام دی تھیں۔وہ تلنگانہ کے پہلے وزیرداخلہ تھے۔ریڈی،ٹی آرایس کے ٹکٹ پر 2004میں مشیرآباد حلقہ سے تیسری مرتبہ منتخب ہوئے تھے۔ان کو کونسل کے رکن کے طورپر کابینہ میں شامل کیاگیا تھا۔سال 2018کے اسمبلی انتخابات میں ان کو پارٹی ٹکٹ سے محروم کیاگیا تھا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS